تہران،3اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایران کا کہنا ہے کہ نئی امریکی پابندیاں عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔ مئی میں دوسری مدت کے لیے منتخب ہونے والے حسن روحانی پر اس ڈیل کے حوالے سے سخت اندرونی دباؤ ہے۔ تہران حکومت کے مطابق عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے میں طے پایا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر قدغن کے بعد اس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم کر دی جائیں گی، تاہم نئی امریکی پابندیاں اس معاہدے کے برخلاف ہیں۔ ایرانی نائب وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران موثر جواب دے گا۔